دورہ نیوزی لینڈ ؛ عبدالصمد، حسن نواز‘محمد علی ٹی ٹونٹی ‘عاکف جاوید ‘محمد علی ون ڈے ڈیبیو کرینگے
عبدالصمد، حسن نواز‘محمد علی ٹی ٹونٹی ‘عاکف جاوید ‘محمد علی ون ڈے ڈیبیو کرینگے
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ٹونٹی سکواڈ میں تین ان کیپڈ کھلاڑی عبدالصمد، حسن نواز، اور محمد علی شامل ہیں جبکہ عاکف جاوید اور محمد علی نے ابھی ون ڈے ڈیبیو کرنا ہے۔
ان کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ۔ سلمان علی آغا (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان) عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ۔
ون ڈے اسکواڈ ۔ محمد رضوان (کپتان) سلمان علی آغا (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر۔
عاقب جاوید عبور ہیڈ کوچ برقرار‘محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے ;
عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر) عاقب جاوید (عبوری ہیڈ کوچ) اظہر محمود (اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) محمد مسرور (فیلڈنگ کوچ)،
کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ ) ارتضی کمیل (سکیورٹی منیجر) ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) سید نعیم احمد (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور سرجیو باسل مولنز ( میسیور)۔