کرکٹ

سلیمان علی آغا کو کس بنیاد پر ٹی ٹونٹی کا کپتان بنایا ؟

سلیمان علی آغا کو کس بنیاد پر ٹی ٹونٹی کا کپتان بنایا ؟

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر،
شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہونگے۔

ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اس کھلاڑی کو بنا دیا گیا ہے کہ جو ابھی تک صرف چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں ساڑھے چار ماہ پہلے ہی سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔

سلیمان علی آغا نے ابھی تک چھ میچز میں 50 رنز ہیں اور 10 کی ان کی ایوریج ہے اور صرف دو وکٹیں لی ہیں ،

تعجب کی بات تو یہ ہے کہ چیمپین ٹرافی میں ون ڈے میں ٹیم کو شکست ہوئی ہے لیکن تبدیلی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کر دی گئی ہے نہ سلیکشن کمیٹی ذمہ دار نہ ہی ہیڈ کوچ کو کوئی بھار اور نہ ہی کپتان اور نائب کپتان پر کوئی سوال ،

لگ بھگ ایک سال کے عرصے میں یہ پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں ،

اور اسی طرح ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان چیمپین ٹرافی ہارنے کے باوجود اپنے عہدے پر برقرار ہیں شاہداب خان کو بھی ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔

کہ جو گزشتہ نو ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں ٹی ٹونٹی سکواڈ سے بابر اعظم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے مگر چیمپینز ٹرافی میں شکست کے باوجود بابر اعظم ون ڈے کرکٹ ٹیم میں بدستور موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!