"کنگ آف سوئنگ” وسیم اکرم کشمیر سپریم لیگ کا حصہ بن گئے
وسیم اکرم کشمیر سپریم لیگ کا حصہ بن گئے
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) کشمیر سپریم لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ "کنگ آف سوئنگ” وسیم اکرم نے باضابطہ طور پر کشمیر سپریم لیگ (KSL) میں شمولیت اختیار کر لی ہے!
ترجمان کے ایس ایل مظفر بھٹی کیمطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈی ایچ اے فیز 6، کراچی میں وسیم اکرم کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں انہوں نے ہمارے چیئرمین کے ایس ایل مسعود احمد خان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز معین خان اور پروڈکشن پارٹنر مبشر امام بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس شاندار شراکت داری سے کشمیر اور گلگت بلتستان کے باصلاحیت کرکٹرز اور کرکٹ فروغ دینے میں مدد ملے گی،
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں کرکٹ کے ذریعے امن اور اتحاد کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کی حمایت کرنے کے لیے وسیم اکرم کو بورڈ میں شامل کرنے پر فخر ہے۔ کشمیر سپریم لیگ رواں برس مٸی سے شروع ہو گی۔