دیگر سپورٹس

سندھ حکومت کا سید ابوہریرہ کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا سید ابوہریرہ کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان

کراچی ; سندھ حکومت نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے سید ابوہریرہ کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے.

ابو ہریرہ نے فرانس میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا تھا. اس سلسلے میں وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے تائیکوانڈو کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ کی ملاقات ہوئی ہے،

جس میں وزیر کھیل سندھ نے سید ابو ہریرہ شاہ کو سینئر کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی، اور اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا.

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے سید ابوہریرہ کے لئے دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں، ابوہریرہ کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے، ابو ہریرہ نے محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کیا ہے.

سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے،محکمہ کھیل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہا ہے.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!