کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : پی ٹی وی کے محمد شہزاد کا میچ ڈبل ، پانچ وکٹوں کے بعد سنچری بھی بناڈالی

وقار حسین کی بھی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل :

پی ٹی وی کے محمد شہزاد کا میچ ڈبل ، پانچ وکٹوں کے بعد سنچری بھی بناڈالی۔

وقار حسین کی بھی سنچری

راولپنڈی 6 مارچ ۔ پی ٹی وی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں اپنی پہلی اننگز میں317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنائے تھے ۔اس طرح پی ٹی وی کو ابھی75 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے روز کھیل کی خاص بات پی ٹی وی کے وقارحسین اور محمد شہزاد کی سنچریاں تھیں۔
یاد رہے کہ محمد شہزاد نے اسٹیٹ بینک کی پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں اس طرح انہوں نے میچ ڈبل کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنک بال سے کھیلے جانے والے اس نائٹ فائنل میں پی ٹی وی نے اپنی پہلی اننگز 49 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد محسن 36 اور تیمور خان 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

جس کے بعد وقارحسین اور محمد شہزاد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 123 رنز کا اضافہ کیا۔
وقارحسین 11 چوکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شہزاد جنہوں نے اسٹیٹ بینک کی پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں بیٹنگ میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس اننگز میں14 چوکے اور4 چوکے شامل تھے۔

اس ٹورنامنٹ میں محمد شہزاد کی یہ تیسری سنچری ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے نیاز خان ، محمد عباس اور کاشف بھٹی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک کی دوسری اننگز میں عرفان خان نیازی کی جگہ ٹیم میں شامل کیےگئے محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

عرفان خان نیازی قومی ڈیوٹی کی وجہ سے اب یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کھیل کے اختتام پرعمران بٹ 29 اور عمر امین 5 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!