گورنر خیبرپختونخوا سے صدر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا سے صدر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-افغان وہیل چیئر کرکٹ سیریز کے انعقاد پر گفتگو ہوئی،
جو پاکستان میں کسی بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ ہے۔ گفتگو میں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، جدید اسپورٹس سہولیات کی فراہمی اور پہلے تاریخی ورلڈ کپ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے
تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے اور کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں برداشت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔