35ویں نیشنل گیمز یکم تا 9 مئی کو کراچی میں منعقد ہونگے
اور تھر جیپ ریلی 10 تا 13 اپریل کو مٹھی میں ہوگی
کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز یکم تا 9 مئی کو منعقد ہونگے
اور تھر جیپ ریلی 10 تا 13 اپریل کو مٹھی میں ہوگی،
سردار محمد بخش خان مہر کی پریس کانفرنس
کراچی ۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز یکم مئی سے 9 مئی تک کراچی میں منعقد ہوں گے، افتتاحی اور اختتامی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم شرکت کریں گے،
ان کے لئے بھی انتظامات کئے ہیں، کراچی میں نیشنل گیمز 21 وینیوز پر ہوں گے، جس میں 34 کھیل شامل اور 10 ہزار مرد و خواتین ایتھلیٹس، آفیشلز حصہ لیں گے.
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، آزاد جموں کمشیر اور گلگت کی ٹیمیں حصہ لیں گیں،
اس کے علاوہ محکمہ جاتی ٹیمیں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، وابڈا، ریلوے، پولیس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گیں،
گیمز میں صوبوں کے 2760 اور محکمہ جاتی 5600 کھلاڑی،جبکہ 1200 ٹیکنیکل آفیشلز اور 132 ٹریڈیشنل کھلاڑی شامل ہونگے.
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں 18 سال بعد نیشنل گیمز ہونے جارہے ہیں، ایونٹ کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں، اولمپکس کمیٹی نے وینیوز کو حتمی شکل دی ہے، ہم نے کراچی میں 21 مقامات کا انتخاب کیا ہے،
نیشنل گیمز کی افتتاحی و اختتامی تقریب عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی اور سیکیورٹی ایس او پی کے مطابق ہونگے. سردار محمد بخش مہر نے تھر جیپ ریلی کرانے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر جیب ریلی 10 اپریل سے 13 اپریل کو مٹھی میں ہوگی،
جس میں 10 کیٹیگری میں مقابلہ ہونگے اور 60 ڈرائیورز حصہ لیں گے، اس کے علاوہ بائیک کیٹیگری میں بھی رائیڈرز ایکشن میں نظر آئیں گے.
سابق صوبائی وزیر نادر مگسی کا کہنا تھا کہ ہم تھر میں فروری میں جیپ ریلی کروانا چاہتے تھے مگر رمضان کی وجہ سے تاریخ آگے کرنی پڑی، دو بار سندھ حکومت نے تھر ریلی کروائی ہے،
گزشتہ سال الیکشن کی وجہ سے ریلی نہیں ہوئی، تھر میں ٹرک کیٹیگری کو بھی لانے کی کوشش کرینگے، موٹر اسپورٹس کو بھی نیشنل گیمز کا حصہ بننا چاہیے.
اس موقع پر پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت, اصغر بلوچ، میر عامر خان مگسی، شجاعت شیروانی، رونی پٹیل اور دیگر موجود تھے۔