بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ اپنے بیان میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج سے میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ الحمدللہ ہر چیز کے لیے۔ اگرچہ عالمی سطح پر ہماری کامیابیاں محدود رہی ہیں۔
جب بھی میں نے اپنے ملک کے لیے میدان میں قدم رکھا تو اپنا سو فیصد سے زائد دیانت اور لگن کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ چند ہفتے میرے لیے بہت مشکل ثابت ہوئےاور میں نے یہ تسلیم کیا کہ یہی میرا مقدر ہے۔
مشفیق الرحیم نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں: ” وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے”۔ اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں نے پچھلے 19 سال کرکٹ کھیلی۔