بیکن ہاؤس اسکول کاسالانہ اسپورٹس ڈے: جنرل ٹرافی بلیو ہاؤس کے نام
بیکن ہاؤس اسکول کاسالانہ اسپورٹس ڈے:جنرل ٹرافی بلیو ہاؤس کے نام
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) بیکن ہاؤس گلشن مڈل کیمپس کراچی کا سالانہ اسپورٹس ڈے آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا۔بلیوہاؤس نے جنرل ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اسپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل ایتھلیٹ اور جامعہ کراچی کے ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد علی قریشی تھے جنہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنے طلبا و طالبات کے لئے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے،
غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبا وطالبات کیلئے تعلیم کی طرح ضروری ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔اسکول پرنسپل ملیحہ نعمان نے مہمان خصوصی سمیت تمام معزز مہمانان گرامی کااستقبال کیا،
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیکن ہاؤس اسکول نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خاص توجہ دیتا ہے،
کھیلوں کی سرگرمیوں کامتواتر انعقاد کیاجاتا ہے تاکہ طلبا و طالبات ایکٹو رہیں اور ان کی ذہنی و جسمانی نشونما میں بہتری آئے۔اسپورٹس ڈے کے موقع پر جن کھیلوں کا انعقاد کیاگیا
ان میں کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، تھروبال اورمختلف ریس کے مقابلے شامل تھے جن میں طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جنرل ٹرافی بلیوہاوس نے اپنے نام کی۔
مہمان خصوصی محمد راشد علی قریشی اور اسکول پرنسپل ملیحہ نعمان نے ٹرافیز،اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔