کرکٹ
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جاری
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جاری
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 مارچ سے شروع ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان
مینز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا رواں ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 7 سے 10 مارچ تک لاہور میں ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم رات 9 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔
ٹریننگ سے قبل ٹیم کا ایک رکن میڈیا سے گفتگو کرے گا، 8اور 9 مارچ کو بھی قومی کرکٹ ٹیم رات 9 بجے سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
قومی ٹیم 12 مارچ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گی،دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔