اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا
افتتاحی تقریب میں 93 سے زائد ممالک کے 1,500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2,000 رضا کار شرکت کریں گے
اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا
میلان ائر پورٹ پر اسپیشل اولمپک اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا۔۔
پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ائرپورٹ سے ٹیورین کیلیے روانہ ہو گئے۔۔
ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہو گی
افتتاحی تقریب میں 93 سے زائد ممالک کے 1,500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2,000 رضا کار شرکت کریں گے،
اسپیشل ونٹرگیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے
جس میں ایتھلیٹس، کوچز، آفیشلز، میڈیکل اسٹاف اور یوتھ لیڈرز شامل ہیں۔
ٹیورن ; 16 ویں ورلڈ ونٹراسپیشل گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب آج اٹلی کے شہر ٹیورن (Turin) کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہو گی
جس میں شرکت کیلئے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے دستے ٹیورن پہنچ گئے ہیں افتتاحی تقریب میں پاکستانی کھلاڑی و آفیشلز اپنے ثقافتی لباس زیب تن کریں گے
قبل ازیں پاکستانی دستے کا میلان ائر پورٹ پہنچنے پر اسپیشل اولمپک اٹلی کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا واضح رہے کہ ورلڈ گیمز 8 تا 15 مارچ اٹلی کے شہر ٹیورن میں کھیلے جائیں گے
جن میں 93 سے زائد ممالک کے 1,500 سے زیادہ ایتھلیٹس اور 2,000 رضا کار شرکت کریں گے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی 25 رکنی وفد کررہا ہے
جس میں 10 ایتھلیٹس (5 مرد، 5 خواتین) سمیت کوچز، آفیشلز، میڈیکل اسٹاف اور یوتھ لیڈرز شامل ہیں پاکستانی کھلاڑی سنوشوئنگ (Snowshoeing) اور کراس کنٹری اسکینگ (Cross Country Skiing) میں حصہ لیں گے
قومی وفد میں شامل 6 خواتین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ (GYLS) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اٹلی پہنچنے پر دستے میں شامل پاکستانی ایتھلیٹ محمد آفاق خان کاکہنا تھا
کہ بین الا قوامی سطح پرپاکستان کی نمائندگی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ایتھلیٹ محمد معظم اقبال نے کہا کہ پاکستان سے جیت کا جذبہ ساتھ لے کر آئے ہیں اسپیشل ایتھلیٹ تبسم احمد میگا ایونٹ میں شرکت پر نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں
اور ان کاکہنا ہے کہ انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے قومی کھلاڑیوں کے کوچز ارم مجید اور محمد عرفان کاکہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا
پاکستانی کھلاڑی بہت باصلاحیت اور سیکھنے کی جستجورکھتے ہیں ونٹرگیمز کیلئے کھلاڑیوں نے بہترین ٹریننگ کی ہے قومی دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن فرخندہ جبین کے مطابق ورلڈونٹر گیمز کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں
چیئرپرسن اسپیشل اولمپک پاکستان رونق لاکھانی نے کہا کہ اسپیشل ایتھلیٹس اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مجھے امید ہے کھلاڑی ملک کیلئے میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے
رونق لاکھانی کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک ایسے جامع معاشرے کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے جہاں ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد کو کھیل اور زندگی میں ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں