کرکٹ

آسٹریلوی کرکٹر ایلیسی پیری مشرقی رنگ میں ڈھل گئیں

آسٹریلوی کرکٹر ایلیسی پیری مشرقی رنگ میں ڈھل گئیں

ممبئی ; ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنیوالی ویمن کرکٹر ایلیسی پیری کو مشرقی رنگ میں ڈھال دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلوی ویمن کرکٹر سمیت کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویمنز پریمئیر لیگ کے دوران مشرقی لباس ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے پلے آف کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا اور فائنل 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس موقع پر رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز نے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تفریحی نائٹ کا اہتمام کیا

جس میں ملکی و غیرملکی کرکٹرز شریک ہوئے ۔اس تقریب میں آسٹریلوی کرکٹر ایلیسی پیری نگاہوں کو مرکز بن گئیں،انہوں نے مشرقی لباس یعنی ساڑھی زیب تن کیا ہوا تھا،

جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔آسٹریلوی کرکٹر کے علاوہ تقریب میں رچا گھوش، اسمرتی مندھانا، سوفی مولینکس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی مشرقی لباس پہننے تھے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!