دیگر سپورٹس

دی سٹی اسکول کوہاٹ میں پہلی بار شاندار اسکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد

دی سٹی اسکول کوہاٹ میں پہلی بار شاندار اسکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد

کوہاٹ – ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ ڈویژن کے تحت دی سٹی اسکول، کوہاٹ کیمپس میں پہلی بار اسکریبل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

یہ ذہنی کھیل نہ صرف تفریح کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ طلبہ کی تخلیقی اور علمی صلاحیتوں کو بھی جِلا بخشتا ہے۔ چیمپئن شپ میں بڑی تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا..

تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی تھے، جبکہ خیبرپختونخوا اسکریبل ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر محمد وقار نے خصوصی شرکت کی۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ سرٹیفکیٹس اور یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں..

اس موقع پر انور کمال برکی نے اسکریبل جیسے تعلیمی اور ذہنی کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ گیم نہ صرف بچوں کی ذہانت، الفاظ کے ذخیرے (Vocabulary) اور فیصلہ سازی کی مہارت کو بہتر بناتا ہے،

بلکہ ان کے تخلیقی اور منطقی سوچنے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں کوہاٹ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، مدارس، کالجوں اور جامعات میں اسکریبل کے مزید مقابلے منعقد کیے جائیں گے، تاکہ ہر طبقے کے بچے اس ذہنی کھیل سے مستفید ہو سکیں۔

کوہاٹ میں پہلی بار منعقد ہونے والی یہ اسکریبل چیمپئن شپ نہ صرف تعلیمی اداروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے بلکہ مستقبل میں مزید ایسے مقابلوں کی راہ بھی ہموار کرے گی، جس سے طلبہ کی تعلیمی اور دماغی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا..

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!