پی ایس ایل ایڈیشن 10 ; لاہور قلندرز اور ائیر سیال میں بڑا معاہدہ طے پاگیا
پی ایس ایل ایڈیشن 10 ؛ لاہور قلندرز اور ائیر سیال میں بڑا معاہدہ طے پاگیا
پی ایس ایل ایڈیشن 10 ، لاہور قلندرز اور ائیر سیال کا پی ایس ایل 10 کے لیے بھی پارٹنر شپ جاری رکھنے کا اعلان ، لاہور قلندرز اور ائیر سیال کے درمیان پی ایس ایل 10 کے لیے بھی پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا ۔
پارٹنر شپ معاہدے کی تقریب میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا نےشرکت کی ، ائیر سیال کے وائس چئیرمین عمر میر شریک ہوئے۔
تقریب میں فرنچائز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث روف بھی موجود تھے، لاہور قلندرز اور ائیر سیال نے 2022 میں شراکت داری شروع کی تھی ۔
ائیر سیال لاہور قلندرز کی آفیشل ائیر لائن ہے ، ٹیم کی کٹ پر ائیر سیال کی برانڈنگ کے علاوہ ائیر سیال لاہور قلندر کو اپنی اسپورٹ جاری رکھے گی ، ائیر سیال پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے ساتھ ملک میں کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔
سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ائیر سیال کے ساتھ اپنے سفر کو مزید بڑھا کر خوش ہیں ، ان کا عزم ہمارے ویژن کے مطابق ہے کامیاب سیزن کے منتظر ہیں۔
وائس چئیرمین عمر میر ائیر سیال کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر فخر محسوس کرتے ہیں، فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 کے لیے مہم کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔