سکورا چیمپیئن شپ 2025 اختتامی مراحل میں داخل
سپر کنگز اور میگا بُلز کی سیمی فائنل تک رسائی۔ طلحہٰ احمد بٹ
سکورا چیمپیئن شپ 2025 اختتامی مراحل میں داخل
سپر کنگز اور میگا بُلز کی سیمی فائنل تک رسائی۔ طلحہٰ احمد بٹ
ساجد، سالق، جنید، رفیق، حذیفہ اور ابوبکر کو عمدہ کھیل پر کیش پرائز دیاگیا
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) اویس آٹو موبائلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طلحہٰ احمد بٹ کے زیر اہتمام سکورا چیمپین شپ کا انعقاد. زمزمہ میں جاری دوسرے روز کے پہلے میچ میں میگا بلزاور سپر کنگز آمنے سامنے،
سپر کنگز نے کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ 5 وکٹ سے جیتا ساجد بہترین بیٹر اور سالق بہترین باؤلر، دوسرے میچ میں بلیو فیلکن اور سپر کنگز کے مابین مقابلہ ہوا جسے سپر کنگز نے 6 وکٹ سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
فاتح ٹیم کے جنید اور رفیق کی عمدہ کارکردگی۔ آخری میچ میں میگا بلز اور بلیو فیلکن کا سخت ٹاکرا رہا، کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی نے ایونٹ کا لطف دوبالا کردیا،
طلحہٰ احمد بٹ نے کہا آج بھی شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملے۔ میگا بلز نے میج میں 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
فاتح ٹیم سے حذیفہ خان بہترین بیٹر اور ابوبکر بہترین باؤلر قرار پائے۔ آج 9 مارچ کو پہلا سیمی فائنل سپر کنگز اور آل اسٹار اسٹرائیکرز جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی ٹائیگرزاور میگا بلز کے مابین ہوگا بعد از فائنل کھیلا جائیگا
ایونٹ کے شاندار انعقاد پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے اس ایونٹ کو موثر اقدام قرار دیا اسپورٹس لوورز کے ساتھ ساتھ میڈیا پرسن اور دیگر مہمانوں نے بھی کاوشوں کو سراہا۔