راجن پور کے ہونہار نوجوان کھلاڑیوں نے خیر پور (سندھ) کا دو روزہ دورہ
راجن پور کے ہونہار نوجوان کھلاڑیوں نے خیر پور (سندھ) کا دو روزہ دورہ.
راجن پور ہاکی ایسوسی ایشن اور ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کی جانب سے ہاکی کے فروغ کے لیے ایک اور مثبت قدم.
بخت علی ڈاہوٹ ہاکی سٹیڈیم خیر پور میں راجن پور اور خیرپور کی ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل دوستانہ سیریز کھیلی گئی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا.
عرفان علی ڈاہوٹ صدر خیرپور ہاکی ایسوسی ایشن اور عبدﷲ لیاقت نے سیریز کے انعقاد کیا اور راجن پور کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی.
راجن پور کے ینگسٹرز کو ہاکی کی جدید سکلز سکھانے کے لیے حیدر علی نیشنل ہاکی پلیر اور انڈس ہاکی اکیڈمی راجن پور کے کوچ سید نادر علی نے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں انھوں کھلاڑیوں کو مختلف ایڈوانس سکلز کے بارے میں بتایا.
راجن پور ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران زبیر ناصر، ملک حسن قادر، ذیشان حمید اور کھلاڑیوں نے بہترین مہمان نوازی اور سیریز کے انعقاد پر خیرپور ہاکی ایسوسی ایشن کے سربراہان عرفان علی ڈاہوٹ اور عبدﷲ لیاقت کا شکریہ ادا کیا راجن پور کے سینئر کھلاڑی عمران اشرف نے خیرپور ہاکی ایسوسی ایشن کی ہاکی کے لیے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا.