کرکٹ

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، انہوں نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی

صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی‎

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، انہوں نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

پاکستان کے بیٹر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، قومی اوپنر نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایوب انجری کے شکار ٹخنے کو مضبوط کرنے کیلئے مختلف ایکسرسائز کررہے ہیں۔

صائم ایوب جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں لندن بھیجا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے اپنی ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد دوبارہ جِم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے، جو ان کی بحالی اور صحتیابی کے عمل کا حصہ ہے۔

صائم ایوب کو 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا تھا جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے دائیں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔

انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 6 ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بحالی کے لیے انہیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!