کبڈی

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے

اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ فیڈریشن کے صدر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی صدارت میں ہوئی جس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی کے ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

صدر فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں سپورٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، بدقسمتی سے مودی سرکار اپنی سپورٹس ٹیمیں پاکستان نہیں بھیجتی، کوشش کریں گے کہ بھارت کی کبڈی ٹیم ضرور شرکت کرے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!