کرکٹ

پاکستان میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میچوں کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ لاہور کے 2 وینیوز پر کھیلا جائے گا،آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کا پہلا میچ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان نو اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کیخلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف قومی ویمنز ٹیم کا میچ 14 اپریل کو شیڈول ہے،یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بھی میزبانی کی تھی۔

آئی سی سی کے سی ای او، جیوف ایلارڈائس نے کہا: "ہمیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے میچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

"چھ مقابلہ کرنے والی ٹیمیں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سب اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کریں گی۔

"آئی سی سی کی جانب سے، میں ٹیموں کو اس سال کے آخر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے حصے کے طور پر لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار چاہتا ہوں۔”

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے میچوں کا شیڈول ;

بدھ، 9 اپریل – پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ – قذافی اسٹیڈیم ; ویسٹ انڈیز بمقابلہ سکاٹ لینڈ – LCCA

جمعرات، 10 اپریل –  تھائی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – LCCA

جمعہ، 11 اپریل – پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ – LCCA ; آئرلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز – قذافی اسٹیڈیم

اتوار، 13 اپریل – سکاٹ لینڈ بمقابلہ تھائی لینڈ – LCCA ;  بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ – قذافی اسٹیڈیم

پیر، 14 اپریل– پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز – قذافی اسٹیڈیم

منگل، 15 اپریل – تھائی لینڈ بمقابلہ آئرلینڈ – LCCA ; اسکاٹ لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – قذافی اسٹیڈیم

جمعرات، 17 اپریل – بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز – LCCA ; پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ – قذافی اسٹیڈیم

جمعہ، 18 اپریل – آئرلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ – قذافی اسٹیڈیم

ہفتہ، 19 اپریل – پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – LCCA ; ویسٹ انڈیز بمقابلہ تھائی لینڈ – قذافی اسٹیڈیم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!