12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز ; پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز ; پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
ٹیورن ; 12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز میں تمغوں کے حصول اور برتری حاصل کرنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش قدمی کا سفرکامیابی سے جاری ہے
100 میٹر سنو شوئنگ ریس میں پاکستان کے آفاق خان نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا
متحدہ عرب امارات کے احمد الجیلانی دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی اور تیسرے نمبر پر آنے والے منگولیا کے امربولڈ منخدول نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا
سنو شوئنگ میں مردوں کی 4×100 میٹر ریلے ریس میں کنیڈا کے کھلاڑیوں نے گولڈ جبکہ پاکستان کے معظم اقبال، عبدالصبور، محمد آفاق اور علی رضا نے سلورمیڈل جیتا
چین کے ایتھلیٹس تیسرے نمبر پرأئے سنو شوئنگ میں خواتین کی 4×100 میٹر ریلے ریس میں کینیڈا پہلے اورپاکستان کی اقراء اکرم۔ تبسم ناصر۔ شاہ گلون اور مناہل نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا چائنیز تائپے نے برونزمیڈل اپنے کیا
اسپیشل اولمپک ورلڈونٹرگیمز میں کراس کنٹری اسکینگ اورسنوشوئنگ کے ایونٹس میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس 3 گولڈ۔ 3 سلور اور 2 برونزمیڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر ابتک 8 تمغے جیت چکے ہیں
کل ایونٹ کے أخری روز 400 میٹر کی ریس ہو گی جس میں پاکستان معظم اقبال۔صبوراحمد اورعلی رضا جبکہ خواتین میں اقراء اکرام اور مناہل ایکشن میں نظرأئیں گی