اسپیشل سپورٹس-پیرا سپورٹسدیگر سپورٹس

12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز اختتام پذیر ہوگئے

 12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز گذشتہ شب اختتام پذیرہوگئے

اگلے ورلڈ ونٹرگیمز چلی میں منعقدہوں گے اختتامی تقریب میں ونٹر گیمزکی مشعل کو بجھایا گیا اور اسپیشل اولمپک کا پرچم اگلے گیمز کے میزبان ملک ریپبلک أف چلی کی سب سیکریٹری اسپورٹس ایمیلیا ری اوس کے حوالے کیا گیا

8 روزتک جاری رہنے والے ورلڈ ونٹرگیمزمیں 103 ممالک کے 1500 کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا

اختتامی تقریب میں میوزیکل پروگرام سے ایتھلیٹس بہت لطف اندوزہوئے انہوں نے اسٹیڈیم میں جاری برف باری کے باوجود مختلف پرفارمنس پروالہانہ رقص کیا اور أپس میں اپنی جیکٹس ۔

بیجز اورسوینئیر کاتبادلہ کیا تقریب میں پاکستانی دستے نے بھی بھرپورجوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا کھلاڑیوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی

چیئرپرسن رونق لاکھانی اور أفیشلز کے ہمراہ جیوے جیوے پاکستان و دیگرملی نغمے گائے أخر میں أتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا قومی دستہ اج نجی ائیرلائن کے ذریعے اٹلی سے پاکستان کیلیے روانہ ہو گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!