کرکٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : فاٹا اور کراچی بلوز کی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : فاٹا اور کراچی بلوز کی کامیابی

لاہور / فیصل آباد ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں فاٹا نے آزاد جموں کشمیر کو 4 وکٹوں سے اور کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزاد جموں کشمیرنے فاٹا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
حسنین ندیم نے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 53 رنز اسکورکیے۔حسن رضا نے 33 رنزکی اننگز کھیلی ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں86 رنز کا اضافہ کیا۔

معاذ خان نے11 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز خان نے تین جبکہ شاہد عزیز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
فاٹا نے 18 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

محمد فاروق نے 6چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور محمد نعیم کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد نعیم نے30 رنز اسکور کیے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کراچی بلوز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 9 وکٹوں پر 138 رنز بنائے ۔حسیب اللہ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد اصغر نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی بلوز نے 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔رمیز عزیز نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ عبداللہ فضل نے 40 رنز بنائے۔

رمیز عزیز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!