نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : فیصل آباد اور کراچی وائٹس کی کامیابی
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : فیصل آباد اور کراچی وائٹس کی کامیابی
ملتان / فیصل آباد ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد نے حیدرآباد کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر فیصل آباد کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
آصف علی نے5 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد فیضان نے 3 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے۔نعمان علی نےدو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں حیدر آباد کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی۔
شرجیل خان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شہزاد گل ۔ابتسام الرحمن اور اویس ظفر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم 7 وکٹوں پر 132 رنز بناسکی۔ثاقب خان نے 23 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے 18 ویں اوور میں4 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔خرم منظور نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے42 رنز بنائے۔شان مسعود نے38 رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
ثاقب خان پلیئر آف دی میچ رہے۔