پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے چیزئیس کو اپنا آفیشل فوڈ پارٹنربنا لیا
پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے چیزئیس کو اپنا آفیشل فوڈ پارٹنربنا لیا
لاہور۔ ۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مشہور فرنچائزوں میں سے ایک پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 کے لیے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس کے ساتھ اپنے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
یہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب اس سال چیزئیس اور پی ایس ایل دونوں کی دہائی مکمل ہو رہی ہے اور دونوں برانڈز اپنے مداحوں کے لیے ایک شاندار مہم کا آغاز کررہے ہیں۔
شراکت داری کے تحت، چیزیس کا لوگو پشاور زلمی کی آفیشل کھیل کٹس کے سینے پر چسپاں کیا جائے گا جو دونوں برانڈز کے مابین ایک منفرد تعلق کا آغاز ہے۔
پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق اور چیزئیس کے نمائندے نے اس معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پرکرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی اور پشاور زلمی کے صدر، انضمام الحق اور پشاور زلمی کے اسٹارپلیئرعلی رضا،
احمد دانیال اورمعاذصداقت بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری دونوں برانڈز کی بہترین کارکردگی اور کمیونٹی کی مصروفیت کے لیے مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہاکہ،”ہم چیزئیس کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ لذیز اور معیاری پکوانوں کے لیے چیزئیس کی لگن ہمارے برانڈ کے اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
کرکٹ کے علاوہ بھی، یہ شراکت داری ہمارے سی ایس آرکے اقدامات اور مداحوں کی مصروفیت والی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ پاکستان بھر میں کمیونٹیزکی ترقی و بہتری کے ہمارے مشن کو مزیدمضبوط بنائے گی۔“
چیزئیس کے سی ای او عمران اعجاز نے کہا کہ،”پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری پر ہم بہت پر جوش ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا برانڈہے جوکرکٹ کے لاکھوں شائقین کے دلوں میں دھڑکتاہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم زلمی کے مداحوں سے جڑنے کا مقصد رکھتے ہیں، جبکہ ایسے اہم منصوبوں میں بھی حصہ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو سماجی طور پر مثبت اثرات پیدا کرتے ہیں۔“
چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہاکہ،”کرکٹ اور بہترین کھانا لوگوں کو یکجا کرتا ہے اور ہم اس شاندار سفر کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ شراکت داری کھیلوں کے فروغ، کمیونٹی کی مصروفیت اور ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش تجربات تخلیق کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔“
کھیل کے میدان میں دلچسپ کارکردگی کے علاوہ، یہ شراکت داری مختلف مؤثر مداحوں کی مصروفیت کی مہمات میں سرمایہ کاری کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔
پشاور زلمی اور چیزئیس،لوگوں کی فلاح کے منصوبوں کے ذریعے معاشرے کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں، جن میں نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، اور کمیونٹی کی فلاح جیسے منصوبے شامل ہیں۔
پشاور زلمی 2015 میں قائم ہونے والی فرنچائز ہے اور نیلسن اور یوگوف اسپورٹس کے مطابق، پی ایس ایل میں پارٹنر برانڈز کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش فرنچائز ہے۔
یہ فرنچائز زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے فلاحی اقدامات میں سرگرم ہے، جو نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، صنفی مساوات، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
چیزئیس 2014 میں قائم ہونے والی پاکستان کے سب سیمشہور فاسٹ فوڈ برانڈز میں سے ایک ہے، جو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور کسٹمر کی تسلی کے لیے اپنی لگن کے لیے مشہور ہے۔
یہ برانڈ ملک بھر میں اپنے قدم بڑھا رہا ہے اور کھانے کے شائقین کے لیے نت نئے اور لذیذ ذائقے پیش کرتا ہے۔