کرکٹ

ڈیوڈ وارنر کی بھارتی سنیما میں انٹری ، فلم کب ریلیز ہوگی؟

ڈیوڈ وارنر کی بھارتی سنیما میں انٹری ، فلم کب ریلیز ہوگی؟ 

آسٹریلیوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پہلی بار بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ان کی فلم ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے تیلگو مووی روبن ہڈ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔

ڈیوڈ وارنر انڈین پریمئیر لیگ کی وجہ سے بھارت میں کافی مقبول ہیں اور جن کی تامل گانوں پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیوز کافی وائرل ہوچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!