اسپیشل سپورٹس-پیرا سپورٹسدیگر سپورٹس

اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز ; پاکستانی کھلاڑی 11میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئے

اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز ؛

11میڈلز جیتنے والےپاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑی اورأفیشلز وطن واپس پہنچ گئے

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ أصف۔ ایس او پی کے عہدیداران اور ایتھلیٹس کے عزیزواقارب نے کھلاڑیوں کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہارپہنائے

اس موقع پر پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے معظم اقبال ، أفاق خان ، عبدالصبور اور مناہل عاصم کاکہنا تھا کہ صرف پاکستان کیلئے جیت کے جذبے کے ساتھ اٹلی گئے تھے ہماری محنت، کوچز کی تربیت،ایس او پی کی سرپرستی اور پوری قوم کی دعاؤں سے کامیابی حاصل ہوئی

اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے کہا کہ ;
میگا ایونٹ میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنا کسی بڑے اعزازسے کم نہیں ونٹرگیمز کیلئے گذشتہ پانچ سالوں سے ہماری بھرپورتیاریاں جاری تھیں کھلاڑی اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچے ہیں

اس کامیابی میں ان کے کوچز کاکردار سب سے اہم رہا ہے جن کی انتھک محنت اور بہترین تربیت کے ساتھ کھلاڑی آج اس مقام تک پہنچنے ہیں پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ أصف کاکہنا تھا کہ ورلڈ ونٹرگیمز میں دنیا کی بہترین ٹیموں نے حصہ لیا

مگرہمارے ایتھلیٹس کا جوش وجذبہ قابل دیدتھا انہوں نے ٹیورین میں پاکستان کے سفیرکی حیثیت سے نہ صرف اپنے کھیل بلکہ محبت اور امن کے پیغام سے گیمز میں شریک تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو بہت متاثر کیا

تہمینہ أصف نے کھلاڑیوں کے والدین کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے بچوں کو کھیلنے کیلئے اپنے گھر سے بھی بھرپور سپورٹ فراہم کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!