نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے: سلمان آغا
نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے: سلمان آغا
کرائسٹ چرچ: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی، غلطیوں پر قابو پائیں گے۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد کہا کہ صورتحال بہت مشکل تھی ‘ہم توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھاسکے ۔ کیویز بائولرز نے بہت اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے پچ کا بہترین استعمال کیا ۔ پچ پر بائونس بھی تھا اور سوئنگ بھی ہورہا تھا ۔ ڈیبیو کرنیوالے کھلاڑیوں کو صورتحال سے سیکھنا ہوگا اور اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہیں جلد سیکھنا ہوگا‘
کوشش کرینگے سیریز کا دوسر ا میچ جیت کر کم بیک کریں ۔ نیوزی لینڈکے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ بہت ہی اچھے ہجوم کے سامنے بہت ہی عمدہ جیت ہے ۔
ہم نے حریف ٹیم کیخلاف ڈومیسٹک کی طرح کھیلا اور انہیں ایسے ہی لیا ۔ پاکستان کیلئے کھیلنا بہت ہی مشکل تھا ۔ جب کائیل جمیسن چوتھے اوور میں آئے تو اس کے بعد ا ن کیلئے میچ میں کم بیک کرنا باقی نہیں رہا ۔
ہم انہیں اس سکور سے بھی کم پر آئوٹ کرسکتے تھے مگر کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے سکور بن گیا ۔ شارٹر فارم میںبائولرز کو استعمال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔
مین آف دی میچ کائیل جمیسن نے کہا کہ اپنی سر زمین پر کرکٹ میں کم بیک کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ کنڈیشنز بھی ہماری حمایت میں تھیں ۔ پلان کے مطابق کھیلیں تو کنڈیشنز اور بھی آسان ہوجاتی ہیں ۔
اچھی کارکردگی دکھانے پر خوش ہوں۔ ہماری ٹیم کے کھلاڑی بہت اچھے ہیں ۔ کچھ کھلاڑی میچ کی صورتحال اپنی سرزمین کیساتھ دنیا میں کہیں بھی بدل سکتے ہیں ۔
خاص طو ر پر ڈفی جیسے کھلاڑی کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ میرے خیال میں دونوںٹیموں میں فاسٹ بائولرز کا فرق تھا ۔ ہمارے فاسٹ بائولرز نے اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنا سیکھیں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے 9 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔