انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارجبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے محمد رضوان کا بیٹرز کی رینکنگ میں نواں نمبر ،نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی ٹونٹی بالروں میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ،پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں،حارث روف چار درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر موجود ہے۔شاہین آفریدی کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی 30 نمبر پر چلے گئے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 23 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے،ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔