نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : کوئٹہ اور اسلام آباد کی جیت
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : کوئٹہ اور اسلام آباد کی جیت
لاہور 19 مارچ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئٹہ نے لاڑکانہ کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے بہاولپور کے خلاف 36 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بہاولپور نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔شامل حسین نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
بہاولپور کی ٹیم جواب میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد جنید نے30 رنز بنائے۔عمیر خان نے 23 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ فرمان اللہ خان اور ارسل شیخ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
شامل حسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کوئٹہ نے لاڑکانہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر129 رنز اسکور کیے۔محمد ابراہیم 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
شاہنواز دھانی نے 17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
لاڑکانہ کی ٹیم جواب میں7 وکٹوں پر 114 رنز بناسکی۔ثابت علی 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔نجیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عبدالواحد بنگلزئی پلیئر آف دی میچ رہے۔