نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز آسان نہیں، صائم ایوب کو مس کرینگے ; عبداللہ شفیق
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز آسان نہیں، صائم ایوب کو مس کرینگے: عبداللہ شفیق
قومی کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز آسان نہیں، صائم ایوب کو مس کرینگے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریزکیلئے ایل سی سی گراؤنڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جا ری ہے۔
عبداللہ شفیق نے پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،تمام ایشین ٹیمز نیوزی لینڈ میں سٹرگل کرتی ہیں،
کوشش کروں گا کہ بہتر پرفارم کروں ،ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، بابر اعظم کے ریٹ کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز آسان نہیں ہوتی، جب آپ کھیلتے ہیں تو تنقید تو ہوتی ہے ،صائم ایوب کو مس کرینگے، صائم ایوب کی ٹیم کو ضرورت ہے ،صائم ایوب کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ کسی ایک پلئیر کو ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہیے،جس ٹور پر بھی آپ جاتے ہیں تو ایک ٹیم پلان ہوتا ہے ،آپ کو سینئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔