پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ; صدر عمر احمد
پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ; صدر عمر احمد
پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور خاص طور پر جنریشن زی میں کرکٹ سے بھی زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ایم ایم فیڈریشن کے صدر عمر احمد کا کہنا ہے کہ یہ کھیل مہارت، حوصلے اور حکمت عملی کا امتزاج ہے جس نے نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں،پاکستانی فائٹرز عالمی سطح پر شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں
جن میں رضوان علی نمایاں ہیں جو یو ایف سی میں قدم رکھنے کے قریب ہیں۔ حال ہی میں پاکستان نے ایشین ایم ایم اے چیمپین شپ کے میزبانی کی جس میں 12 میڈلز جیتے گئے،
یہ ایونٹ 100 سے زائد ممالک میں نشر ہوا،عمر احمد کا مزید کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں کے برعکس پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن حکومتی فنڈنگ پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ منصوبے چلا رہی ہے۔
صدر فیڈریشن کے مطابق 2025 کے اہداف میں پروفیشنل ایم ایم اے کا آغاز اور مزید عالمی کامیابیاں شامل ہیں عمر عمر کا مزید کہنا ہے۔ عمر احمد نے کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، پاکستان ایم ایل کی عالمی طاقت بننے جا رہا ہے-