دیگر سپورٹس

اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطل

اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطل

اسلام آباد (نوازگوھر) وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈاٸریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد السلام کو اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنےاور مبینہ جعلسازی پر معطل کیا گیا جن پر عاٸد الزامات کی قومی ایجنسیز تحقیقات کر رہی ہیں۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ نےشاہد السلام کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔

اسلام آباد ہاٸی کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کیخلاف شاہد السلام کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے۔

اسلام آباد ہاٸی کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!