کرکٹ

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے 9وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

ویل ڈن شاہین ،ویل ڈن حسن نواز، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔

205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جارحانہ بلے بازی ۔۔۔حسن نواز کیویز بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ سات چھکوں ،دس چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے ۔ سلمان آغا کی ففٹی ۔محمد حارث اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے دو سو چار رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ مارک چَپ مین کی دھواں دھار اننگز،44 گیندوں پر94 رنز بنائے،11 چوکے چار چھکے شامل ۔۔

حارث رؤف کے تین شکار ، عباس آفریدی ،شاہین شاہ آفریدی ،ابرار احمد کی دو ،دو وکٹیں ۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو ،ایک سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

پاکستان کا سکواڈ ; قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ; کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئرز پر مشتمل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں آرام کے بعد کل قومی سکواڈ نے میچ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتیں، ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!