کرکٹ

تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی تاریخی جیت، شاہینوں نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے

تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی تاریخی جیت، شاہینوں نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے

 تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہینوں نے نہ صرف کیویز کو ون سائیڈڈ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی بلکہ اس میچ میں ریکارڈز پر ریکارڈز بھی بنا ڈالے۔

حسن نواز نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوینٹی میچوں میں تیز ترین سنچری داغ دی۔ انہوں نے ٹرپل فگر میں جانے کیلئے صرف 44 گیندیں کھیلیں۔

اس کے علاوہ دو سو سے زائد رنز کے تیزترین ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ بھی پاکستان نے بنا دیا۔ حسن نواز شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

یہی نہیں حسن نواز ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ اس سے پہلے بابر اعظم، احمد شہزاد، محمد رضوان بھی ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں سب سے زیادہ رنز بننے کا بھی ریکارڈ بن گیا۔ حسن نواز کا کہنا ہے کہ جب پہلا سنگل رن بنایا تو سارا پریشر ختم ہو گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!