کرکٹ

پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

آکلینڈ:  پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں ہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

آکلینڈ میں آج پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ قومی ٹیم نے پورے 16 اوورز میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ مجھے ٹیم منیجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ آپ پہلے دو میچز میں دو مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!