ہاکی

چوتھے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

مہتاب چاؤلہ کے صاحبزادے ریحان چاؤلہ نے افتتاح کیا ، پاک ویٹرنز کلب کے اولمپئین کاشف جواد نے ہیٹرک اسکور کی

چوتھے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

مہتاب چاؤلہ کے صاحبزادے ریحان چاؤلہ نے افتتاح کیا ،

پاک ویٹرنز کلب کے اولمپئین کاشف جواد نے ہیٹرک اسکور کی

پہلے روز دفاعی چیمپیئن پاک ویٹرنز کلب (بلیوز ) ، (گرین ) اور کراچی فٹنس کلب کی کامیابی

کراچی: چوتھا مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ، اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ کا افتتاح مہتاب چائولہ کے بڑے صاحبزادے ریحان چائولہ نے کیا ،

اس موقع پر اکیڈمی کے روح رواں اولمپئین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپئین سعید خان ، اولمپئین افتخار سید ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق خزانچی اخلاق عثمانی ، سندھ اولمپک کے محفوظ الحق ، حاجی غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

برقی قمقموں کی روشنی میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، پاک ویٹرنز کلب (بلیوز) ، پاک ویٹرنز کلب (گرین) اور کراچی فٹنس کلب کی کامیابی ۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک ویٹرنز کلب( بلیوز ) نے اولمپئین کاشف جواد کی ہیٹرک کی بدولت ناظم آباد مجاہد کلب کو باآسانی ایک کے مقابلے میں نو گولز سے شکست دیدی ،

کاشف جواد نے تین خوبصورت گول اسکورکئے انکی جانب سے کپتان اولمپئین سید سمیر حسین اور سابق انٹرنیشنل خالد پراچہ نے دو، دو مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا جبکہ واصف رضا اور عارف بھوپالی ایک ، ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ،

ناظم آباد مجاہد کی جانب سے انکا واحد گول راجہ تنویر نے بنایا ۔۔ دوسرے میچ میں پاک ویٹرنز کلب (گرین) نے مدمقاںل نور الیون کو پانچ صفر سے زیر کرلیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سابق انٹرنیشنل تسنیم عثمانی نے دو ، سلیم عامر ، محمد علی اور امیر سلیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا ۔

تیسرے میچ میں کراچی فٹنس کلب نے ٹیلی کام جیمخانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-1 گول سے شکستہ دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد افتخار نے دو گول اسکور کئے جبکہ سید عاطف علی اور عمران خان نے ایک ،

ایک بولر اسکور کیا ، ٹیلی کام جیمخانہ کی جانب سے واحد گول ساجد احمد نے گول اسکور کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!