35ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں، خیبرپختونخوا کے ٹرائلز پانچ اپریل سے شروع ہونگے
ہر ایسوسی ایشن کو 40 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جپکہ کھلاڑیوں کو مکمل سرپرستی کی جائے گی،ڈی سپورٹس عبدالناصر
35ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں، خیبرپختونخوا کے ٹرائلز پانچ اپریل سے شروع ہونگے
ہر ایسوسی ایشن کو 40 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جپکہ کھلاڑیوں کو مکمل سرپرستی کی جائے گی،
ڈی سپورٹس عبدالناصر
کراچی میں یکم مئی سے منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ٹرائلز کے شیڈول اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر کھیل سید فخرجہاں نے کی ۔
جبکہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرہارون ظفر،سیکرٹری ذوالفقاربٹ، صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور ڈی محکمہ کھیل خیبرپختونخوا ناصر خان بھی شریک رہے۔
صارہارون ظفرنے کہاکہ نیشنل گینز کیلئے بہترین کھلاڑیوں کاچناؤ ہوگا۔ جسکے لئے خبف وشفاف طریقے سے ٹرائلزہونگے۔
ڈی جی سپورٹس ناصر خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ صوبے کی جانب سے نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے ٹرائلز پانچ اپریل سے مختلف کھیلوں میں شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر کھیل کی ایسوسی ایشن کو ٹرائلز کے انعقاد اور تیاریوں کے لیے 40 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ سہولت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں مکمل کر سکیں۔
ناصر خان نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں کھیلوں کی کٹس، شوز اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بہترین تیاریوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے، تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تربیتی کیمپس کا انعقاد جلد شروع کیا جائے گا، جہاں کھلاڑیوں کو ماہر کوچز کی نگرانی میں جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشترکہ کاوشیں ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ 35ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سے ہزاروں کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم ان گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔