فرینڈز آف قلندرز "یو نیوورسٹی فین کلب کا آغاز
فرینڈز آف قلندرز "یو نیوورسٹی فین کلب کا آغاز
لاہور : پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 اور 8 کی لگاتار چیمپئن اور نوجوانوں میں سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے “فرینڈز آف قلندرز” کے نام سے ایک منفرد اور دلچسپ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے جوڑنا اور یونیورسٹی کی سطح پر فین کلبز کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ منصوبہ سب سے پہلے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) لاہور میں لانچ کیا گیا اور جلد ہی دیگر جامعات میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
“فرینڈز آف قلندرز” طلبہ کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے قریب لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے وہ لیڈرشپ اسکلز کو نکھار سکیں اور ایک مضبوط فین کمیونٹی بنا سکیں گے۔
اس پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں میں میچ اسکریننگ، کھلاڑیوں کے ساتھ سوال و جواب سیشن، انٹرایونیورسٹی ٹورنامنٹس، کمیونٹی پروجیکٹس اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ہر یونیورسٹی میں فین کلب کی نگرانی ایک اسٹوڈنٹس کی ایکزیکٹو کمیٹی کرے گی تاکہ طلبہ کو ایک بھرپور اور منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
لاہور قلندرز کے سی ای اوعاطف رانا نے کا کہنا ہے :
“لاہور قلندرز ہمیشہ سے صرف کرکٹ سے بڑھ کر ایک مشن رہا ہے۔ ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور مستقبل کے لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ فرینڈز آف قلندرز کے ذریعے ہم طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ ٹیم کو اسپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی بھی کر سکیں۔”
UMT یو ایم ٹی کے صدر،ابراہیم حسن مراد نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا :
"ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم سب سے پہلے فرینڈز آف قلندرز کو لانچ کرنے والی یونیورسٹی بنے۔ یہ پروگرام ہماری نوجوان نسل کو کھیل، لیڈرشپ، اور کمیونٹی کے ذریعے مضبوط بنانے کے ویژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
لاہور قلندرز کے ساتھ اس شراکت داری سے ہمارے طلبہ کو قیمتی مواقع میسر آئیں گے جن کے ذریعے وہ سیکھ سکیں گے ترقی کریں گےاور کرکٹ کی دنیا سے جڑ سکیں گے”
یہ پروگرام مختلف مراحل میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا آغاز یونیورسٹی آن بورڈنگ اور مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں سے ہوگا۔ بعد ازاں اس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات، مقابلے، اور اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
جو طلبہ فرینڈز آف قلندرز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ اپنی یونیورسٹی کے فین کلب کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اس سنسنی خیز موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں