سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے۔ جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی،
وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز جیتے۔ جارج فورمین نے 4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔
ابھی تک جارج فورمین کی موت کی آفیشل وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کے چاہنے والے اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جارج فورمین 2019 میں آنے والی وبا کوویڈ کی ویکسین لگوانے کے بہت بڑے حامی تھے حتیٰ کہ انہوں نے اس حوالے سے رقم کے بدلے کمرشلز بھی کیے تھے خدا ان کی روح پر رحم فرمائے۔
یاد رہے کہ جارج فورمین نے اپنے طویل باکسنگ کیریئر میں 81 فائٹس لڑیں جس میں سے 76 میں وہ کامیاب رہے اور صرف 5 ہاریں، ان کی جیتی ہوئی فائٹس میں 68 ناک آؤٹ شامل ہیں، جارج فورمین کو ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم اور انٹرنیشنل باکسنگ ہال آف فیم میں بھی متعارف کرایا گیا۔