مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ
ناظم آباد مجاہد ، نور الیون اور ڈی ایچ اے حیدرآباد کی کامیابی
مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ
ناظم آباد مجاہد ، نور الیون اور ڈی ایچ اے حیدرآباد کی کامیابی
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری چوتھے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،
دوسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ناظم آباد مجاہد ہاکی کلب نے مد مقابل موورز ہاکی کلب کو تین گول سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے راجہ تنویر نے دو گول اسکور کئے انہوں نے میچ کے چوتھے اور ساتویں منٹ میں گیند کو جال کی نظر کیا ،
انکی جانب سے تیسرا گول مسرور احمد نے میچ کے 35 میں منٹ میں بنایا ۔ دوسرے میچ میں نور الیون نے بلدیہ ہاکی کلب کو تین گول سے زیر کر لیا ،
فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر احمد ، ایوب عالم اور فرخ کمال نے بالترتیب 7 ، 27 اور 39 ویں منٹ میں ایک، ایک گول اسکور کیا ۔ تیسرے میچ میں ڈی ایچ اے حیدرآباد نے سینٹرل فٹنس کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ،
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد سبحان نے دسویں اور بیسویں منٹ گول اسکور کئے جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول محمد ذوالفقار نے میچ کے پانچویں منٹ میں بنایا.
ان میچوں کی مہمان خصوصی اسماء علی شاہ تھیں ، مہمان خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا ۔