کرکٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

قومی سکواڈ آکلینڈ سے ماؤنٹ مونگا نوئی پہنچ گیا، ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!