کراٹے

کوئٹہ: یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کیوکیشن کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پزیر

کوئٹہ: یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کیوکیشن کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پزیر

کوئٹہ ;  محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جاری یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں شامل کیوکشن کراٹے چمپئین شپ اختتام پذیر ہوگیا،

ڈاکٹر محمد خان سپورٹس اکیڈمی بلوچستان کی زیر نگرانی ایونٹ منعقد ہوا جس میں 7ویٹ کیٹیگریز، جونیئر اور سینئر انفرادی مقابلوں میں سینکڑوں بوائز کھلاڑیوں نے حصہ لیا،

مقابلوں میں سینسی عبدالروف اور سینسی امین اللہ نے ریفری جج کے فرائض سرانجام دئیے، جس میں ڈاکٹر محمد خان سپورٹس اکیڈمی نے تین گولڈ 5سلور اور 3 براونز میڈل لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چمپین شپ میں مہمان خاص ڈاکٹر محمد خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

تقریب کے مہمان خاص ڈاکٹر محمد خان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے سپورٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ایونٹ اورگنائزر کی کوششوں کو سراہا اور آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کئے  اور تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!