چوتھے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
پاک ویٹرنز کلب (گرین) ، (بلیوز) ، کراچی فٹنس کلب اور ڈی ایچ اے حیدرآباد نے فائنل فور میں جگہ بنالی
چوتھے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
پاک ویٹرنز کلب (گرین) ، (بلیوز) ، کراچی فٹنس کلب اور ڈی ایچ اے حیدرآباد نے فائنل فور میں جگہ بنالی
آخری لیگ میچ میں اولمپئین سمیر حسین نے پیٹرک سمیت پانچ اور افتخار نے ہیٹرک سمیت چار گول اسکور کئے
آخری روز سابق کور کمانڈر سندھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق وسیم غازی، مقبول ارائیں ، محمد علی خان مہمان خصوصی تھے
کراچی: چوتھا مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ، پاک ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) , پاک ویٹرنز ہاکی کلب (بلیوز ) ، کراچی فٹنس کلب اور ڈی ایچ اے حیدر آباد نے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنالی ،
لیگ مرحلے کے آخری روز کی خاص بات پاک ویٹرنز کلب( بلیوز ) کے کپتان اولمپئین سید سمیر حسین کی ہیٹرک تھی انہوں نے مجموعی طور پر پانچ گول اسکور کئے ، کراچی فٹنس کلب کے افتخار نے ہیٹرک سمیت چار گول بنائے۔
اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ کے لیگ مرحلے کے آخری روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک ویٹرنز ہاکی کلب (بلیوز) نے مد مقابل موورز ہاکی کلب کو باآسانی چھے گول سے شکست دیدی ،
فاتح ٹیم کے کپتان اولمپئین سید سمیر حسین نے 4 ، 12۔ 17۔ 35 اور 39 ویں منٹ میں مجموعی طور پر پانچ گول اسکور کئے انہوں نے نہ صرف اپنی ہیٹرک بنائی بلکہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی اداء کیا ،
انکی جانب سے چھٹا گول سابق انٹرنیشنل عارف بھوپالی نے میچ کے ساتویں منٹ میں اسکور کیا ۔ اس میچ کے مہمان خصوصی سابق کور کمانڈر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) طارق وسیم غازی تھے ،
اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا ۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی فٹنس کلب نے سی ہاکس ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے افتخار نے ہیٹرک سمیت چار گول اسکور کئے ،
جبکہ رضوان خان اور عمران خان نے ایک ، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا۔ جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول محمد اکرم نے اسکور کیا ۔ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں تھے ،
اے ٹی سی عظمت پاشا نے مہمان خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا ، اس موقع پر شارق صدیقی ، میجر (ر) جاوید اشتیاق ، ایس ایس پی ریٹائرڈ اعجاز الدین ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ابوذر امرائو اور فاروق خان بھی موجود تھے۔
تیسرے اور آخری میچ میں ڈی ایچ اے حیدر آباد نے ائیر پورٹ ہاکی کلب کو ایک گول سے زیر کرلیا ، میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کے میجر (ر) جاوید اشتیاق نے میچ کے پہلے منٹ میں اسکور کیا ۔
تیسرے میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان تھے ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل منگل کی شب کھیلے جائینگے ۔
پہلے سیمی فائنل میں پاک ویٹرنز کلب گرین کا مقابلہ کراچی فٹنس کلب سے رات دس بجے کھیلے جائیگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاک ویٹرنز کلب (بلیوز) کا سامنا ڈی ایچ اے حیدرآباد سے رات گیارہ بجے ہوگا ۔