یوم پاکستان کے موقعے پر کراٹے کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر
شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام
یوم پاکستان کے موقعے پر کراٹے کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر
ماسٹر راجہ غضنفر اور اعجاز احمد قریشی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی : یوم پاکستان کے موقعے پر شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی ” پاکستان ڈے کراٹے کمپیٹیشن 2025″ کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی نمبر 6 میں شاندار انداز سے منعقد ہوئے جس میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا
اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ این ایم جی سی پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور سینئر کک باکسنگ کوچ ماسٹر راجہ غضنفر اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
مقابلوں کے اختتام پر فائنل نتائج کے مطابق کراٹے کے بیسک کیہون مقابلوں میں حماد حسین نے پہلی جبکہ مونا اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انفرادی کاتا کے گروپ اے کیٹیگری ون میں منام فاطمہ نے پہلی اور سعد کاشان نے دوسری جبکہ کیٹیگری ٹو میں انشال کاشان نے پہلی اور نور فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی کاتا کے گروپ بی کی سینئر کیٹیگری میں فواز احمد خان نے پہلی اور اینجل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بورڈ بریکنگ کے مقابلوں میں بریرہ فاطمہ نے پہلی اور عمیزہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن جبکہ ٹائل بریکنگ میں فواز نے پہلی، اینجل نے دوسری، سعد کاشان نے تیسری جبکہ نور فاطمہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نن چکو کے مقابلوں میں فواز احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مقابلوں کے تمام ایونٹس میں ججز کے فرائض شن بوکو اکیڈمی کے سینئر بلیک بیلٹ انسٹرکٹرز سینسی ناصر احمد اور سیمپائی استشنا ڈینئیل نے انجام دیے۔
کراٹے مقابلوں کے چیف آرگنائزر اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی ماسٹر راجہ غضنفر، اعجاز احمد قریشی اور اعزازی مہمان محسن کو سندھ کی ثقافت "اجرک” پہنائی اور انسٹرکٹرز کو خصوصی سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے
جبکہ مہمانان خصوصی نے کراٹے کے مختلف ایونٹس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈل، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔