کرکٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان 9ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے بابر اعظم 8 ویں اور محمد رضوان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں،
نیوزی لینڈ کے فن ایلن دو درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت پاکستان کے حارث رؤف 11 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔