دیگر سپورٹس

رانا صفیان نے رمضان نائٹ شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا

رانا صفیان نے رمضان نائٹ شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والا رمضان نائٹ شطرنج ٹورنامنٹ، ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر رانا صفیان کی جیت کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا ۔

پنجاب بھر کے ا121 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کے ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر رانا صفیان نے ٹائی بریک پر ملنے والی معمولی برتری سے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

جبکہ، لاہور کے ذوہیب حسن نے دوسری اور محمد سیف اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ محمد منتہیٰ اشرف مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!