کرکٹ
نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے سیریز کا نتیجہ مختلف ہوگا: سلمان علی آغا
نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے سیریز کا نتیجہ مختلف ہوگا: سلمان علی آغا
ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی تھے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، کوشش ہوگی غلطیوں کو دور کریں۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نےکہا کہ ہمارا گول ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،امید ہے نوجوان کھلاڑی آگے اچھا پرفارم کریں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اس سیریز سے کافی کچھ سیکھا ہے، میری یہی کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں، ون ڈے سیریز کا نتیجہ مختلف ہو گا۔