ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ ; ایکوسٹار نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء میں ایکوسٹار نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ایکوسٹار کے تعاون سے سپر لیگ میں پہلی لیگ کے آخری دو لیگ میچز کھیلے گئے۔
ایکوسٹار پولو ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد کنٹری پولو کی ٹیم کو 8-7.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایکوسٹار کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے چار، احمد بلال ریاض نے تین اور فیصل خان نے ایک گول سکور کیا
جبکہ کنٹری کی طرف سے محب فیصل شہزاد نے پانچ عمیر کلیم بیگ نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ریمنگٹن فارما نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 7.5-5 سے ہرا دیا۔
ریمنگٹن فارما کی طرف حمزہ مواز خان نے چار، میر حذیفہ احمد نے دو اور ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔
بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے مصطفی عزیز اور میجر عادل سلطان راؤ نے دو دو جبکہ ابوبکر صدیق نے ایک گول سکور کیا۔