دیگر سپورٹس

قومی گیمز 2025 ; خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم کے ٹرائلز 6 اور7 اپریل کو ہونگے

قومی گیمز 2025 کے لیے خیبرپختونخواٹیبل ٹینس ٹیم کے لئیے ٹرائلز 6,اور7اپریل کوہونگے، نوازاحمد۔ملیزئی

پشاور: خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے قومی گیمز 2025 کے لیے ٹیم خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹرائلز 6 اور 7 اپریل کو پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں واقع لالا رفیق ارینا میں منعقد ہوں گے۔

ٹرائلز میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سطح کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اتوار اور پیر کی صبح 9 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین احمد نواز ملیزئی نے کہا کہ یہ ٹرائلز خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر اپنی جگہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے، اور یہ ٹرائلز ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ایک اہم موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے احمد نواز ملیزئی کے ساتھ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان، مردوں کے ٹرائلز کنڈکٹر میاں ابصار علی اور خواتین کے ٹرائلز کنڈکٹر امنہ محمود خدمات انجام دیں گے۔

منتخب ہونے والے کھلاڑی خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم سے 9 مئی تک کراچی میں ہونے والے قومی گیمز 2025 میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!