کرکٹ

سندھ پولیس نے 27 ویں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

صدر ٹاؤن شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا۔میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو

سندھ پولیس نے 27 ویں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

صدر ٹاؤن شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا۔

میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو

کراچی۔ پاورپلے اسپورٹس کے زیراہتمام 27 ویں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کاٹائٹل سندھ پولیس کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا کے جی اے جیمخانہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے

فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ میل کرکٹ کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے محمدسلمان نے 33 بالز پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 اور عمر خیام نے 26 رنز اسکور کئے

سندھ پولیس کے فاروق حسن نے 4 اوورز مین صرف 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں سندھ پولیس نے مطلوبپ ہدف 15.4 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

فاروق حسن نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کے ساتھ 6 6 رنز کی اننگز کھیلی ناصر حسین نے 25 رنز بنائے فائنل کی

تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے ڈیم انٹرپرائززکے سی ای او امین مرچنٹ کے ہمراہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیز اوور ایوارڈز تقسیم کئے

فاروق حسن کو ان کی شاندار آلراؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی فائنل کاایوارڈ دیا گیا ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر اور پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز امیت روی کے نام رہا

اس موقع پر میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ مسلسل 27 سالوں سے رمضان میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے ایسے ایونٹس سے نئے ٹیلنٹ کو اہنی صلاحیتیں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں صدر ٹاؤن شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا

تقسیم انعامات کی تقریب میں پاور پلے اسپورٹس کے ڈائریکٹر سعد آصف اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عباس نواز بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!